پیر، 27 اپریل، 2015

مسلمانوں کی پسماندگی اور امام غزالی

0 comments
چند دن پہلے ایک جگہ کسی کا اعتراض پڑھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ مسلمانوں کے علمی زوال میں امام غزالی کا اہم کردار ہے۔اس تحریر سے دو دعوی کیے گئے تھے۔ 1- امام غزالی نے ریاضی کو ایک شیطانی کھیل قرار دیا۔ 2-امام غزالی کی وجہ سے مسلمان سائنس سے دور ہو گئے۔ ان الزامات کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا تھا ہم انکا جواب امام غزالی کی مشہور کتاب احیاء العلوم سے پیش کرتے ہیں ۔ امام علوم پر اپنے تبصرے میں لکھتےہیں : “غیر شرعی علوم: ان کی تین اقسام ہیں )۱( پسندیدہ علوم )۲( ناپسندیدہ علوم )۳( مباح علوم پسندیدہ علوم : وہ ہیں جن سے دنیاوی زندگی کے مصالح وابستہ ہیں جیسے علمِ طب اور علمِ حساب۔ ان میں سے بعض علوم فرضِ کفایہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور بعض صرف اچھے ہیں، فرض نہیں ہیں۔ فرضِ کفایہ وہ علوم ہیں جو دنیاوی نظام کے لیے ناگزیر ہیں۔ جیسے طب تندرستی اور صحت کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، یا حساب کہ خرید و فروخت کے معاملات، وصیتوں کی تکمیل اور مالِ وراثت کی تقسیم وغیرہ میں لازمی ہے۔ یہ علوم ایسے ہیں کہ اگر شہر میں ان کا کوئی جاننے والا نہ ہو تو تمام اہلِ شہر کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم ان میں سے اگر ایک شخص بھی ان علوم کو حاصل کر لے تو باقی لوگوں کے ذمے سے یہ فرض ساقط ہو جاتا ہے۔ یہاں اس پر تعجب نہ کرنا چاہیے کہ صرف طب اور حساب کو فرضِ کفایہ قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے کہ ہم نے جو اصول بیان کیے ہیں، اس کی روشنی میں بنیادی پیشے جیسے پارچہ بافی، زراعت اور سیاست بھی فرضِ کفایہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بلکہ سینا پرونا اور پچھنے لگانا بھی فرضِ کفایہ ہیں، کہ اگر شہر بھر میں کوئی فاسد خون نکالنے والا نہ ہو تو جانوں کی ہلاکت کا خوف رہتا ہے۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ جس نے بیماری دی ہے، اس نے دوا بھی اتاری ہے اور علاج کا طریقہ بھی بتلایا ہے۔ پھر کیوں نہ ہم ان سے فائدہ اٹھائیں؟ بلا وجہ اپنے آپ کو ہلاکت کی نذر کرنا جائز نہیں ہے۔ اس لیے پچھنے لگانے کا علم بھی فرضِ کفایہ ہے۔ یہاں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ طب اور حساب کا صرف وہ حصہ فرضِ کفایہ کی حیثیت رکھتا ہے جس سے انسانی ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں۔ طب اور حساب کی باریکیوں کا علم محض پسندیدہ ہے، فرضِ کفایہ نہیں ہے۔ مباح علوم: )۱( شعر و شاعری اگر وہ اخلاق سوز نہ ہو، )۲( تاریخ یا دیگر تاریخی علوم۔ ان صورتوں کی روشنی میں دوسرے ناپسندیدہ یا مباح علوم و فنون کو قیاس کیا جا سکتا ہے۔ ناپسندیدہ علوم : )۱( جادوگری، )۲( شعبدہ بازی، )۳( وہ علم جس سے دھوکہ ہو وغیرہ۔ ہمارے خیال میں امام غزالی کے دنیاوی علوم پر نظریات کو سمجھنے کے لیے اتنا اقتباس کافی ہوگا ۔ اس لیے اب اگلے مرحلے کو چلتے ہیں۔ دوم : امام غزالی کی وجہ سے مسلمان سائنس سے دور ہو گئے۔ اگر مسلمانوں نے سائنسی علوم کو امام غزالی کی وجہ سے چھوڑا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ امام غزالی کے بعد والے دور میں مسلمانوں میں دو چار ناموں کے علاوہ کوئی بڑا سائنس دان ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملنا چاہیے۔ چنانچہ اس کے لیے ہم نے مشہور مسلمان سائنس دانوں کی فہرستیں چھاننی شروع کیں۔ ان میں سے چونکہ وکیپیڈیا والی فہرست کو چھاننا دوسروں کی نسبت زیادہ آسان تھا، اس لیے اسی کا انتخاب کیا۔ اگرچہ دیگر کتب میں ملنے والے کچھ نام مجھے اس فہرست میں نہ مل پائے۔ لیکن یہ سوچتے ہوئے کہ اتنی طویل فہرست کے ہوتے ہوئے ان پانچ چھے ناموں کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، ہم نے وکیپیڈیا کی آسانی کو ترجیح دی۔ http://en.wikipedia.org/ wiki/ List_of_Muslim_scientists فہرست کی طوالت کی وجہ سے میں نے اپنی توجہ صرف فلکیات دانوں، ریاضی دانوں، طبیعیات دانوں اور انجنئیروں والے زمروں تک محدود رکھی )شاید اپنے ذاتی شوق کی وجہ سے(۔ اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ امام غزالی کی وفات )1111ء( کے بعد ان میں سے کون کون پیدا ہوا تھا۔ امام غزالی پر آنے والے اعتراض کو پڑھنے کے بعد میں توقع کر رہا تھا کہ یہ تعداد انتہائی کم ہوگی جس کی وجہ سے بعض لوگ اس کمی کو امام غزالی سے منسوب کر دیتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر یہ تعداد میرے اندازے سے کافی زیادہ نکلی۔ چھانٹی کے بعد بچ جانے والوں میں سے بیس سائنس دانوں کے نام )بمع وکیپیڈیا ربط( یہاں پیش کر رہا ہوں۔ أبو الوليد محمد بن احمد بن رشد فقيه، فلسفی، ماہرِ قانون، طبیب، فلکیات دان، جغرافیہ دان، ریاضی دان، طبیعیات دان )1126–1198( http://en.wikipedia.org/ wiki/Averroes السموأل بن يحيى المغربي ریاضی دان، فلکیات دان اور طبیب )1130–1180( http://en.wikipedia.org/ wiki/Al- Samawal نور الدین البتروجی فلکیات دان اور قاضی )وفات: 1204( http://en.wikipedia.org/ wiki/Nur_Ed- Din_Al_Betrugi بديع الزمان أَبُو اَلْعِزِ بْنُ إسْماعِيلِ بْنُ الرِّزاز الجزري عالمِ دین، موجد، ریاضی دان، انجنئیر )1136–1206( http://en.wikipedia.org/ wiki/Al-Jazari شرف الدین طوسی ریاضی دان اور فلکیات دان )وفات: 1213 یا 1214( http://en.wikipedia.org/ wiki/Sharaf_al-Dīn_al-Tūsī محمد بن محمد بن الحسن طوسی )المعروف نصیر الدین طوسی( فلکیات دان، حیاتیات دان، کیمیا دان، ریاضی دان، فلسفی، طبیب، طبیعیات دان )1201–1274( http://en.wikipedia.org/ wiki/Nasir_al- Din_Tusi محي الدين المغربي ریاضی دان اور فلکیات دان )1220–1283( http://en.wikipedia.org/ wiki/ Muḥyi_al-Dīn_al-Maghribī معید الدین الاردی ریاضی دان، فلکیات دان، انجنئیر )وفات: 1266( http://en.wikipedia.org/ wiki/Mo%27ayyeduddin_Urdi قطب الدین محمود بن مسعود شیرازی شاعر، فلکیات دان، ریاضی دان، طبیب، طبیعیات دان، فلسفی )1236 – 1311( http://en.wikipedia.org/ wiki/Qutb_al- Din_al-Shirazi شمس الدین السمرقندی ریاضی دان اور فلکیات دان )1250–1310( http://en.wikipedia.org/ wiki/ Shams_al-Dīn_al-Samarqandī ابن البناء المراکشی ریاضی دان اور فلکیات دان )1256–1321( http://en.wikipedia.org/ wiki/ Ibn_al- Banna%27_al-Marrakus hi کمال الدین فارسی ریاضی دان، فلکیات دان )1267–1319( http://en.wikipedia.org/ wiki/Kamāl_al- Dīn_al-Fārisī ابن الشاطر فلکیات دان، ریاضی دان، انجنئیر اور موجد مسجد میں موقت )ٹائم کیپر( کے طور پر کام کرتے تھے )1304–1375( http://en.wikipedia.org/ wiki/Ibn_al- Shatir شمس الدین ابو عبداللہ الخلیلی فلکیات دان )1320–1380( http://en.wikipedia.org/ wiki/Al-Khalili قاضی زادہ الرومی ریاضی دان اور فلکیات دان )1364–1436( http://en.wikipedia.org/ wiki/Qāḍī_Zāda_al-Rūmī غیاث الدین جمشید کاشانی ریاضی دان اور فلکیات دان )1380–1429( http://en.wikipedia.org/ wiki/Jamshīd_al-Kāshī میرزا محمد طارق بن شاہرخ الغ بیگ ریاضی دان، فلکیات دان اور سلطان )1394–1449( http://en.wikipedia.org/ wiki/Ulugh_Beg أبو الحسن علي القلصادي ریاضی دان )1412–1486( http://en.wikipedia.org/ wiki/ Abū_al- Hasan_ibn_Alī_al-Qal asādī تقي الدين محمد بن معروف الشامي فلکیات دان، انجنئیر، ریاضی دان، طبیعیات دان )1526–1585( http://en.wikipedia.org/ wiki/ Taqi_al- Din_Muhammad_ibn_Ma %27ruf محمد باقر یزدی ریاضی دان )سولہویں صدی( http://en.wikipedia.org/ wiki/Muhammad_Baqir_Yazdi اس تمام تفصیل سے یہ واضح ہے کہ مسلمانوں نے سائنس کو امام غزالی یا کسی اور مولوی عالم کی وجہ سے نہیں چھوڑا بلکہ اس کے اسباب کچھ اور ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔