اسلام کے جھنڈے تلے
تحریر ~ ایکسٹو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام میں آج تک جتنی بھی قتوحات ہوئیں ان سب کو اسلامی فتوحات کہا جاتا ہے ۔کسی کو بھی آج تک شیعہ سنی بریلوی یا وہابی فتوحات نہیں کہا گیا اور نہ ہی کہا جاۓ گا بلکہ یہ اسلامی فتوحات تھیں اور اسلامی فتوحات کہلائیں گی اور اب اسلام کے زوال کیلۓ جتنے بھی شعیہ سنی بریلوی دیوبندی وہابی فسادات ہو رہے ہیں انہیں عالم دنیا اسلامی فسادات کا ہی نام دے گی کسی شیعہ یا سنی دیوبندی اور وہابی کا نام نہیں آۓ گا اور نہ ان کو کوئی شیعہ، سنی، وہابی اور دیوبندی فسادی نہیں کہے گا بلکہ عالم دنیا اور آنے والی تاریخ ھمارے ان مسلکی فسادات کو اسلامی فسادات کہے گی۔
ھمارے آپس کے ان مسلکی اختلافات سے ھم کو تو نہیں مگر امت محمدیہ صلی الله علیہ وسلم کو بہت زیاده نقصان پہنچ رھا ہے۔ مسلک کی بنا پر فسادات ھم کرتے ہیں مگر بدنام ہمارے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا اسلام ہوتا ہے کتنی بے شرمی کی بات ہے کہ ھم اپنے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے دین کو بدنام کر کے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے کے نعرے لگاتے ہیں۔ دشمن نے ہمیں ان مسلکی فسادات میں ڈال کر کہیں کا نہیں چھوڑا ہم اسلام کا جھنڈ بلند کرنے کی بجاۓ اپنے اپنے مسلک کے جھنڈے بلند کرنے میں لگے ہوۓ ہیں اور یہیں سے اسلام کا زوال شروع ہوتا ہے ہم قلم کا جواب قلم سے دینے کی بجاۓ بندوق سے دیتے ہیں۔ دلائل کا جواب دلائل سے دینے کی بجاۓ ھم ایک دوسرے پر کفر کے فتوے دھونس کر ان کے خلاف جہاد کو جائز قرار دیتے ہیں۔
کافروں کے خلاف جہاد کرنے کی بجاۓ ھم نے آپس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف جہاد شروع کر دیا ہے۔۔ کافر ہمیں آپس میں لڑتا مرتا دیکھ کر شیر ہو گۓ اور کھلے عام ھمارے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم اور اسلام کی توہین کر رہے ہیں۔ کیونکہ انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ فرقہ پرستی میں ڈوبے مسلمان اب ھمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے اور یہی بات ہوئی دنیا میں اکثریت رکھتے ہوۓ بھی ھم اپنے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے گستاخوں کو لگام نہیں ڈال سکے اور انہوں پہلے کی نسبت اور زیاده توہین آمیز کارٹون چھاپنا شروع کر دیۓ ہیں۔ جبکہ ان کا ایک معلون گستاخ مسلمانوں کے ہاتھوں مرا تو وه سب متحد ہو کر مسلمانوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ھم میں سے صرف دو ممالک ترکی اور پاکستان کو احتجاج کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے آڑ میں کفار نے اسلام سے اعلان جنگ کا باقاعده آغاز کر دیا اور ھم آج تک اپنے دشمن اور خیر خواه میں فرق بھی تلاش نہیں کر سکے۔ کوئی امریکہ اور یورپ کی غلامی کر رہا ہے تو کوئی مسلکی فسادات کی بنا پر آپس میں جہاد کر رہا ہے اور کفار کے ہاتھوں مر بے گناه مسلمان اور ان کے معصوم بچے رہے ہیں جن کا صرف اتنا گناه ہے کہ وه رسول پاک صلی الله علیہ وسلم کے کلمہ گوه اور مسلمان ہیں۔ اس کی تکلیف تم کو نہیں بلکہ تمہارے رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کو پہنچ رہی ہے۔ قیامت کے دن کیا منہ لے کر اپنے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے سامنے حاضر ہو گۓ جب تمہارا نامہ اعمال آقا کریم صلی الله علیہ وسلم کے سامنے رکھا گیا تو شرمنده تو آقا کریم صلی الله علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہوں گی تمہارا کیا جاۓ گا تم تو جہنم کا ایندھن بن جاؤ گے جو پھر بھی تمہارے لیۓ کم سزا ہو گی۔
میرے بھائیو.......! خدا کے واسطے اس فرقہ پرستی ک جنگ سے نکلو آپس کی نفرتیں ختم کر کے آپس میں متحد ہو جاؤ اسلام ھماری اس آپس کی فرقہ پرستی میں زوال کا شکار ہو رہا ہے۔ اگر تم انہی مسلکی فسادات میں ڈوبے رہے تو بقول اقبال ۔۔۔۔
تمہاری داستان تک نہ ہو گی داستانوں میں
لہذا آپس کی نفرتیں ختم کرو مت آؤ ان مفاد پرست ملاؤں کی باتوں میں جو مذہب کی آڑ میں دشمن کی غلامی کر رہے ہیں اور تمہارے اندر فرقہ پرستی کا زھر ڈال رہیں مت بیٹھو فرقہ پرستی کی محفلوں میں۔ ان نفرتوں کو ختم کرے کے آپس میں محبت کا گہواره بن جاؤ اسلام تمہاری انہیں نفرتوں کے باعث زوال کا شکار ہو رہا ہے اگر تم یہ نفرتیں ختم کر دو گے تو دشمن اسلام آدھی سے زیاده جنگ ہار جاۓ گا کیونکہ یہ انہی کی لگائی ہو آگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج سے چوده سو سال پہلے جب خدا نے رسول کریم صلی الله علیہ وسلم سے کہا کہ ''آج دین اسلام تم پر مکمل ہوا ''تو اس وقت یہ سنی شیعہ دیوبندی وہابی کہاں تھے۔۔ میرے بھائیو یاد رکھو کہ دین اسلام آج سے چوده سو سال پہلے کا مکمل ہو چکا ہے۔ کسی کو کافر کہنے یا نہ کہنے والی ذات پاک الله کی ہے اور الله نے کسی کو یہ حق نہیں دیا کہ وه کسی کو کافر کہے اگر کوئی کسی کو کافر کہتا ہے تو وه )نعوذبالله( خود کو خدا کا شریک ٹھہراتا ہے۔
قرآن پاک میں ارشاد گرامی ہے کہ ''الله کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ نہ پھیلاؤ۔
خدا کے واسطے نکل آؤ اس فرقہ پرستی کی جنگ سے اور عالم کفر کو بتا دو کہ ھم کل بھی ایک زنده قوم تھے اور آج بھی ایک زنده قوم ہیں۔
مٹ گۓ مٹ جائیں گے اسلام کو مٹانے والے
نہ مٹا تھا نہ مٹے گا دین اسلام ھمارا

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔