ایک مرتبہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک ایسے نوجوان کے نزدیک سے گزرے جو باغ میں پانی لگا رہا تھا اس نے آپ سے کہا کہ بارگاه الہی میں دعا فرمائیے کہ الله رب العزت اپنے عشق کا ایک ذره مجھے مرحمت فرمادے۔
حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا: ایک ذره تو بہت زیاده ہے تم اس کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ اس نے کہا: تو پھر نصف ذره ہی عطا فرمادے۔ اس پر حضرت عیسی علیہ السلام نے پروردگار عالم سے دعا مانگی.: یاالله اسے اپنے عشق کا نصف ذره مرحمت فرمادے۔
یہ دعا مانگنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے گئے۔ کافی عرصہ بعد ایک دن پھر اسی راستے سے آپ کا گزر ہوا اور اس جوان کے بارے میں لوگوں سے دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا کہ وه تو دیوانہ ہو گیا ضے اور پہاڑوں پر چلا گیا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے پروردگارعالم سے دعا مانگی: یاالله اس جوان سے میرا سامنا کرادے۔ پھر آپ نے دیکھ کہ وه جوان پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑا ہوکر آسمان کی طرف دیکھے جار رہا ہے۔
آپ نے اسے سلام کیا لیکن اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں عیسی بن مریم علیہ السلام ہوں۔ الله تعالی طرف سے حضرت عیسی علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ اے عیسی علیہ السلام جس کے دل میں میری محبت کا نصف ذره بھی موجود ہو وه کس طرح انسانوں کی بات سن سکتا ہے۔ مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جاۓ تو اسے احساس تک نہ ہوگا۔
ایکسٹو
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔